Advertisement

پاکستان کا اقوام متحدہ کی اہم نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان

اقوام متحدہ

پاکستان اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلٰی کیٹیگری میں شامل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کی اہم نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

اقوام متحدہ میں چھ جون کو سیکیورٹی کونسل میں پانچ منتخب اراکین کا انتخابی مرحلہ ہے جب کہ سفیر پاکستان منیر اکرم کی کامیاب سفارت کاری کے باعث پاکستان کا اس اہم سیٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایشیا پیسیفک ممالک کی مخصوص نشست کے لئے پاکستان کو تمام 53 ممالک کی حمایت حاصل ہے، او آئی سی اور دیگر ممالک بھی پاکستان کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔

پاکستان کی کامیابی میں سفیر منیر اکرم کی گزشتہ چند ماہ کی انتھک محنت شامل ہے، سفیر منیر اکرم کی کامیاب سفارت کاری میں بھارت پاکستان کی رسمی مخالفت بھی نہیں کرسکا ہے۔

سیکیورٹی کونسل کی نشست جیتنے کے لئے جنرل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، 193 ممالک کی اسمبلی میں منتخب ہونے کے لئے 128 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

Advertisement

تاہم چھ جون کو یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان کتنے ووٹ حاصل کرتا ہے جب کہ سیکیورٹی کونسل کی اہم نشست کی مدت دو سال کے لئے ہوتی ہے۔

پاکستان اپنی ذمہ داریاں یکم جنوری 2025 سے شروع کرے گا، پاکستان سے پہلے ایشیا پیسیفک ممالک کی یہ مخصوص نشست جاپان کے پاس تھی۔

سیکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کا اہم ترین فورم اور دنیا میں امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے فیصلہ سازی میں کردار ادا کرتا ہے، پاکستان اس سے پہلے سات بار سیکیورٹی کونسل کا ممبر رہ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version