Advertisement

نئے فنانس بل 2024 کے حوالے سے مجموعی طور پر 128سفارشات پیش

قائمہ کمیٹی خزانہ

نئے فنانس بل 2024 کے حوالے سے مجموعی طور پر 128سفارشات پیش، سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پرتجاویز قومی اسمبلی کوبھیج دیں۔

سینیٹ نے 35 ہزارسے زیادہ کی ٹرانزیکشنزکریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ سے لازمی قراردینے، سولرپینل کی درآمداورمینوفیکچرنگ پریکساں سیلز، 8 اسٹیشنری آئٹمزپرسیلزٹیلس واپس لینے، مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیاپرقیمت پرنٹ کرنےاورزرعی آمدن پرٹیکس لگانے کی سفارش کردی۔

سینیٹ نے خیراتی اداروں کے نام پرٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والی تنظیموں کی نشاندہی کی سفارش کے ساتھ ساتھ ایف بی آرمیں خالی 5 ہزارآسامیوں پرفوری میرٹ پربھرتی، معذورملازم افراد کو100 فیصد اضافی الاؤنس دینے اورکارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنز پر 5 فیصد اضافی ٹیکس واپس لینے کی سفارش کی۔

سینیٹ نےآئی ٹی کمپنیوں پردوہرے ٹیکس کےخاتمے، موبائل فونزپراضافی ٹیکس واپس لینے، پولٹری کی خوراک پرسیلزٹیکس کے نفاذ کی تجویزواپس لینےکی سفارش کی سفارش کردی۔

بیرون ملک جائیداد کی ویلیوپر1 فیصد ٹیکس کے بجائے رینٹل انکم پر 1 فیصد ٹیکس، کریڈٹ کارڈکی سالانہ حد 30 ہزار ڈالر سے بڑھا کر50 ہزارڈالرکرنےکی سفارش کے ساتھ ساتھ سینیٹ نے تنخواہ دارطبقے پرٹیکس کا بوجھ کم کرنےکی بھی سفارش کردی۔

Advertisement

سینیٹ نے موٹرسائیکل طبقے کوریلیف دینے کیلئے سستے پٹرول کا طریقہ کاروضع کرنے، نیوزپرنٹ پر10 فیصدجی ایس ٹی کی تجویزواپس لینے، خیراتی اسپتالوں کوطبی آلات اورادویات پرسیلزٹیکس چھوٹ دینے اوربلوچستان کےنوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنےکی سفارش کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version