Advertisement

چین کی ترقی سے استفادہ کرنےکیلئے ایک ہزار نوجوانوں کو چین بھیجیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف

چین کی ترقی سے استفادہ کرنےکیلئے ایک ہزار نوجوانوں کو چین بھیجیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی سے استفادہ کیلئے ایک ہزارنوجوانوں کوچین بھیجیں گے، ہواوے ہرسال 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کوحالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دورے کے دوران سی پیک کے دوسرے مرحلے پرمثبت گفتگوہوئی، ایک اعلیٰ سطح چینی حکام کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستانی اورچینی سرمایہ کاروں کےدرمیان ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی سے استفادہ کیلئے ایک ہزارنوجوانوں کوچین بھیجیں گے، زرعی شعبے میں تربیت کیلئے ایک ہزارنوجوانوں کوچین بھیجیں گے، ہواوے ہرسال 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت فراہم کرے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں نیشنل اسکول پبلک پالیسی میں تعلیمی شعبے سے ممبران کی تعیناتی اورنیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس کے رکن کی تعیناتی کیلئےکمیٹی کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں 13 اور20 مئی کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشن اسکول فارپبلک پالیسی ممبران کا تعلق نجی اورتعلیمی شعبے سے ہوگا، نیشنل کمیشن فارہیومین رائیٹس  کمیٹی رکن کی تعیناتی کاعمل شروع کرے گی، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ2024کی اصولی منظوری دےدی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارتِ قانون وانصاف کوضروری نظرثانی کی ہدایت کی گئی۔ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اورپاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تشکیل دی جائیں گی، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اورپیپرلیس گورننس کے ہدف کوحاصل کیا جاسکے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بل کے تحت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن پالیسی سازادارہ ہوگا، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جائے گی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کارپوریٹ ادارہ ہوگا، ایکٹ کا مقصد جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

وفاقی کابینہ نےثالثی قانون کےمسودے پرقانون سازی کی اصولی منظوری دےدی، کابینہ نے ثالثی قانون کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی بھی منظوری دی۔

نیب اورسری لنکا کے انسدادکرپشن کےادارے کے مابین یادداشت پردستخط کرنےکی منظوری کے ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 ،23 مئی کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں اورکابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹوکیسزکے 5 جون کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version