Advertisement

برائن لارا پاکستان کی بجائے امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواہشمند

برائن لارا پاکستان کی بجائے امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواہشمند

برائن لارا پاکستان کی بجائے امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواہشمند

ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کھلاڑی برائن لارا پاکستان کی بجائے امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں مقامی اسپورٹس چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کھلاڑی برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے پاکستان کی بجائے امریکہ کا انتخاب کیا ہے۔

برائن لارا کہتے ہیں ’’اگر اعداد و شمار کو دیکھیں تو پاکستان کے پاس اب بھی موقع موجود ہے لیکن میرے خیال میں امریکہ کو اپنے آخری میچ پر توجہ دینے کی ضرروت ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’امریکہ کی ٹیم جیتنے اور کوالیفائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ یہ میچ جیت جائیں گے لہذا میری سپورٹ امریکہ کے ساتھ ہے‘‘۔

سابق لیجنڈری کھلاڑی کا کہنا تھا ’’مجھے لگتا ہے کہ امریکہ کی ٹیم پراعتماد ہے اور وہ سپر 8 مرحلے میں کولیفائی کرنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو یہ امریکی کرکٹ کے لیے تاریخ ساز دن ہوگا‘‘۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک بھارت اور امریکہ کے خلاف دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پاکستان نے صرف کینیڈا کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔

قومی ٹیم اپنا چوتھا گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلی گی جس میں رن ریٹ کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

تاہم قومی ٹیم کا سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا امکان تب ہی ممکن ہے جب امریکہ کو آج آئرلینڈ کے خلاف شکست ہو ورنہ ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version