Advertisement

باجوڑ میں دھماکہ؛ سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ میں دھماکہ؛ سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ میں دھماکہ؛ سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ہونے والے بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔

دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ بھی شہید ہوگئے ہیں، علاوہ ازیں ملک عرفان، نظر الدین، یار محمد اور سمیع الرحمان بھی شہید ہوگئے ہیں۔

تمام پانچوں شہداء کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ منتقل کردی گئی ہیں، سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سال 2012 سے لے کر 2024 تک سینیٹ کے ممبر رہے۔

وہ دو بار فاٹا سے اۤزاد حیثیت سے سینیٹ کے ممبر رہ چکے ہیں جب کہ وہ نیکٹا کے ممبر اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوابازی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

Advertisement

سینیٹر ہدایت اللہ کا تعلق ناؤگئی سے تھا اور وہ سابق گورنر خیبر پختونخوا انجیینئر شوکت اللہ خان کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

ہدایت اللہ خان اپنے بھتیجے اۤزاد امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ خان کے الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ گئے تھے، نجیب اللہ خان 11 جولائی کو پی کے 22 پر ضمنی الیکشن کےلئے امیدوار ہیں۔

ہدایت اللہ خان ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے بعد ڈمہ ڈولہ سے واپس ہیڈ کوارٹر خار اۤرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version