کفایت شعاری پلان؛ وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کی نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی اہم وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کردیا ہے جب کہ کئی اہم وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا ہے جب کہ وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام بھی شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئیں ہیں، جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے۔
علاوہ ازیں کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی شامل ہے، وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کردیا جب کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئیں ہیں ان کا کردار بتایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News