Advertisement

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ برقرار

پاکستانی پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ برقرار

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا  کے چوتھے بدترین پاسپورٹ کے طور پر برقرار ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سنگاپور اس سال بھی اوّل نمبر پر براجمان ہیں۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان صرف عراق (101)، شام (102) اور افغانستان (103) سے آگے ہے۔

پہلے نمبر پر موجود سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل لوگ دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔

فہرست میں جاپان ،فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

Advertisement

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بیلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں ۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا ساتویں، امریکہ آٹھویں  نمبر ہے۔

پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version