Advertisement

خیبر پختونخوا میں رواں مون سون سیزن کے دوران سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے رواں مون سون سیزن کے دوران خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھیں اور مون سون کنٹی جنسی منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں۔

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رسپانس میکنزم تیار رکھا جائے اور متعلقہ محکموں، ریسکیواداروں میں رابطے کا مؤثر نظام وضع کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ صوبے اور ہائی رسک اضلاع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version