Advertisement

بجلی کےبلوں میں اضافی یونٹ کےمعاملےپروزیراعظم کاافسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیوں دیں ہیں، وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیوں دیں ہیں، وزیراعظم

بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف نے افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف افسران واہلکاروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایسےافسران واہلکاروں کی نشاندہی کی جائے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ چین میں طے مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، پاکستان کی ہرمشکل وقت میں مددکی، چینی اعلیٰ قیادت نے دورے کے دوران مثالی مہمان نوازی کی۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین دنیاکی ایک مضبوط معیشت بن کرابھرا ہے، پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، چین سے آئی ٹی، مواصلات، معدنیات، توانائی میں تعاون کے نئےدورکا آغازہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعاون کے فروغ سے تعلقات مزید گہرے ہونگے، مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرآمدمیں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا، چین میں طے مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرآمدکی خودنگرانی کروں گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں، جی بی، اے جے کے کے طلبہ کومیرٹ پرچین بھیجاجائے، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلبہ کوخصوصی ترجیح دی جائے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ طلبہ کوآئندہ تعلیمی سمسٹرسے ہی بھیجنے کا آغازکیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی اہم وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version