ایرانی صدر کا اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں سے بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی صدر کا اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں سے بدلہ لینے کا اعلان
نو منتخب ایرانی صدر نے اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے اسرائیل کو اس بزدلانہ حملے کا حساب دیناپڑےگا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کادفاع کرےگا۔دہشت گردحملہ آوراپنےبزدلانہ اقدام پرپچھتائیں گے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےاسماعیل ہنیہ کی قیام گاہ پرمیزائل حملہ کیا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین جمعہ کودوحہ میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

