اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، دس روز میں اقوام متحدہ کے آٹھ پناہ گزین اسکولوں پر حملہ

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 27 افرادشہید، 50 زخمی
اسرائیلی فوج نے گذشتہ دس دنوں کے دوران اقوام متحدہ کے آٹھ پناہ گزین اسکولوں پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، کل سے اب تک درجنوں فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں جب کہ اسرائیل نے غزہ میں کئی اسکولز کو نشانہ بنایا۔
سات اکتوبر سے اب تک 48 ہزار 800 کے قریب فلسطینی شہید جب کہ 90 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
یورپین یونین چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں خون کا کھیل اب بند کیا جانا چاہیے۔
اسرائیلی فوج نے جنگ کے تمام قوانین بھلادیے ہیں، دس روز میں اقوام متحدہ کے آٹھ پناہ گزین اسکولوں کو نشانہ بنایا۔ مرنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جن میں سے آدھے سے زائد بچے ہیں۔
فلسطینی شہریوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور اسرائیلی فوج پر مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے خوب حملے کیے جب کہ کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کہتے ہیں کہ حماس کے خاتمے تک حملے جاری رہیں گے۔
ادھر مصر اور قطر غزہ جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ اسرائیلی وفد معاہدے پر بات چیت کے لئے مصر پہنچ گیا ہے۔
المواصی پر حملے کے بعد مذاکرات میں تعطل آیا تھا، المواصی کیمپ پر حملے میں نوے فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

