Advertisement

تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کے خلاف کراچی میں احتجاج

تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کے خلاف کراچی میں احتجاج

تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کے خلاف کراچی میں احتجاج

کراچی: حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کے خلاف شہر قائد میں احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں سیلریڈ کلاس الائنس کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مختلف دفاتر اور کمپنیز میں کام کرنے والے ملازمین شریک ہوئے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دیں یا بچوں کو روٹی کھلائیں، تنخواہ دار طبقہ ہی ایمانداری سے ٹیکس ادا کرتا ہے اور اسی پر ظلم کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دورمیں گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے لہذا تنخواہ دار طبقے پر ظلم بند کیا جائے اور حکومت ٹیکسز کم کرے۔

پی آئی ڈی سی کی عمارت کے باہر ہونے والے احتجاج میں مختلف مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ٹیکس کم کرو کے نعرے درج تھے۔

Advertisement

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں گھر میں راشن ڈلوانا بھی مشکل ہوگیا ہے، تنخواہ دار طبقے پرظلم بند کیا جائے اور بلاوجہ کے ٹیکسز ختم کئے جائیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہر حکومت نے ٹیکس میں اضافہ کیا، تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں، مزید ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version