Advertisement

نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ہجوم کا گوادر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک سپاہی شہید

نام نہاد بلوچ راجی موچی کے پیروکاروں کا احتجاج کی آڑ میں پُرتشدد ہجوم نے سیکیورٹی فرائض پر مامور اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نام نہاد بلوچ راجی موچی کے پیروکاروں کا احتجاج کی آڑ میں پرتشدد ہجوم نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فرائض پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ شہید ہو گیا۔

اس حملے کے علاوہ پرتشدد مظاہرین کی جانب سے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سولہ فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آڑ کا کہنا تھا کہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر جعلی اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس میں پراپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے مسخ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کی فضا کتنی آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس نے فہرست جاری کردی
آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
انسداد دہشت گردی کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حافظ گل بہادرساتھیوں سمیت ہلاک
مادرِجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنيا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version