سی پیک مکمل ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا، فیصل کریم کنڈی

ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ سی پیک مکمل ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔
گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے پی ایس اوہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پرانھوں نے منیجنگ ڈائریکٹرپی ایس اومحمد طحٰہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آئل ریفائنری میں غیرملکی سرمایہ کاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی پی ایس اونے گورنر کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل، پورٹس سےنقل وحمل سمیت دیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک مکمل ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا، آئل ٹرانسپورٹ بزنس سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد کا تعلق کے پی سے ہے۔
گورنرخیبرپختون خوا نے کہا کہ پی ایس او کو کے پی میں نئی سائٹس تلاش کرنی چاہئیں، آئل ریفائنری میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی مشکلات کودورکیا جائے گا۔
ایم ڈی پی ایس اونے کہا کہ خیبرپختونخوا پی ایس اوکی بڑی مارکیٹ ہے، ہم خیبرپختونخوامیں نئی سائٹس پرکام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

