Advertisement

ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا 141 رنز کا ہدف صرف ایک گیند قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سری لنکن ٹیم چھٹی بار ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

کپتان چماری اتھا پاتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، انوشکا 24، دلہاری 17 اورہرشیتھا نے 12 رنز بنائے۔

دمبولا:انوشکا24،دلہاری17اورہرشیتھا12رنزبناسکیں

پاکستان ویمنز کی جانب سے 4 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر سعدیہ اقبال کا شاندار اسپیل رائیگاں گیا۔

Advertisement

سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر 140 رنز بنائے،

منیبہ علی 37 اور گل فیروزہ 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، فاطمہ ثنا اور کپتان ندا ڈار نے 23،23 رنز بنائے۔

سری لنکا کی پرابودھنی اور دلہاری نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویمنز ایشیا کپ کا فائنل بھارت اورسری لنکا کے درمیان اتوار کو ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Next Article
Exit mobile version