اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ، 30 فلسطینی شہید متعدد زخمی

اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ، 30 فلسطینی شہید متعدد زخمی
غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، خان یونس میں اسکول پر حملے میں 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول کو نشانہ بنایا۔
شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نصیرات کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 6 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں جاری جنگ سے اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

