Advertisement

پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ  انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

پاک بھارت تعلقات  سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔ امریکہ دنیا میں پڑوسی ممالک میں بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل میں کہا کہ ہم زیر التواء کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے، ہمارے جمہوری نظام میں کانگریس، حکومت کی ایک الگ شاخ ہے۔

Advertisement

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ  امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version