کیا ہمارے ملک میں دہشتگردی ختم ہوگئی ہے؟ اعظم نذیرتارڑ

کیا ہمارے ملک میں دہشتگردی ختم ہوگئی ہے؟ اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیرتارڑنے کہا ہے کہ کیا ہمارے ملک میں دہشتگردی ختم ہوگئی ہے؟ لاانفورسمنٹ ایجنسیزاس قانون کے تحت کام کرتی ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہ اگریہ ہمیں نہیں سنیں گے تواپوزیشن لیڈر کو بھی کوئی نہیں سنے گا، لاانفورسمنٹ ایجنسیزاس قانون کے تحت کام کرتی ہیں۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس قانون کو استعمال کرتی ہیں، اس ملک میں بڑے بڑے واقعات رونما ہوتے رہے، 1996 سے یہ قانون بنا ہوا ہے۔
وزیرقانون نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسمیت کسی نے آج تک اس کوتبدیل نہیں کیا، حکومت نے یہ نہیں کیا کہ سب ایجنسیز کو یہ اختیار دیا جائے، حکومت نے یہ بھی کہا کہ گریڈ18 کے افسرکویہ ذمہ داری دی جائے گی۔
اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ اس افسر کا نام بھی بتایا جائے گا، کیا ہمارے ملک میں دہشتگردی ختم ہوگئی ہے؟ لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے گا، کوئی اس کاغلط استعمال کرے گا توایکشن بھی ہوگا۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ برطانیہ میں بھی اس طرح کے قوانین موجود ہیں، اپنے 4 سالہ حکومتی دورمیں اس کوختم کر دیتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News