Advertisement

مبہم فیصلے کبھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ  مبہم فیصلے کبھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے عام فہم ہونے چاہیئں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  عدالت کا فیصلہ لائق احترام ہونا چاہیے تاکہ جمہوری معاشرہ آگے بڑھے۔عدالت کا فیصلہ انصاف پر بھی مبنی ہونا چاہیے،  عدالتی فیصلوں سے انصاف ہوتا بھی نظر آنا چاہیے۔آئین میں ترمیم کی اجازت دینے والے فیصلے کو قوم نے برسوں بھگتا۔

وزیر اعظم کے  مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ عدالت مقدمہ دائر کرنے والوں کے علاہ کسی کو ریلیف نہیں دے سکتی۔زیر غور نقطہ آزاد امیدواران کی وابستگی کا تھا،معزز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔سنی اتحاد کونسل کی استدعا تسلیم نہیں کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف نے آج تک آزاد امیدواران کے اپنی جماعت میں شامل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔41  اراکین سے دوبارہ کیسے پوچھا جا سکتا ہے؟

Advertisement

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین کی متعلقہ شقیں قطعی طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتیں۔فیصلہ آئین دوبارہ لکھے جانے کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version