وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب؛ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب؛ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری داخلہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کی سمری پر غور کیا جائے گا جب کہ ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری پر غور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں کابینہ پائیدار ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے گی جب کہ نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی سمری پر غور ہوگا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

