Advertisement

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست  دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپئنز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک نے 54، شرجیل خان  نے 35 اور صہیب مقصود  نے 22 رنز بنائے ۔عامر یامین نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی  جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز لیجنڈز کی  ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 بناسکی۔

ڈوین اسمتھ 64 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکا۔ دیگر کھلاڑیوں میں جوناتھن کارٹر 34، چیڈوک والٹن 16 اور جیروم ٹیلر 13 رنز بناکر  نمایاں رہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 ، شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا  چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version