Advertisement

اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیے گئے

اسلام آباد

اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایکسپریس وے ، سری نگرہائی وے اور فیض آباد سمیت شاہراہوں سے کنٹینر ہٹا دیے گئے  ہیں۔

راولپنڈی مری روڈ  پر دھرنے کے مقام سے ملحقہ چار مقامات پر کنٹینرز بدستور موجود ہیں۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی کےدھرنے کے باعث اسلام آباد کےداخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے تھے۔

 راولپنڈی لیاقت باغ کے سامنے پڑاؤلگانے کے باعث صورتحال بدل گئی ہے۔گزشتہ روز کنٹینرز کے ذریعے بند کی جانی والی تمام شاہراہیں کھول دی گئی  ہیں۔

Advertisement

کنٹینرز سڑکوں سے ہٹا کرسائیڈ پررکھ دیے گئے ہیں تاہم راولپنڈی کے مری روڈ اوراس سے ملحقہ چارمقامات پر کنٹینرزبدستور موجود ہیں جس کے باعث پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔

حکومت اورجماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات کیلئے جلد پیشرفت کا امکان ہے۔

 جماعت اسلامی نے واضح اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے بغیر واپسی ممکن نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version