Advertisement

وزیراعلٰی کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جب چاہوں آن آف کرسکتا ہوں، فیصل کریم کنڈی

ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا

ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جب چاہوں آن آف کرسکتا ہوں، میرے خلاف جو زبان استعمال کرے گا اسے اسی زبان میں جواب ملے گا۔

ایبٹ آباد میں گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے امن کیلئے مل کرکام کریں گے، خواتین اورنوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی حکومت کا اپنی کارکردگی کے حوالے سے کوئی بیانیہ تک نہیں۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کی 34 یونیورسٹیزمیں سے 22 کے وی سیزہی نہیں، پی ٹی آئی حکومت طلبا یونین سے پابندی تک نہ ہٹا سکی، چیئرمین پی سی بی سے گزارش کی ہے کہ ایبٹ آباد میں اسٹیڈیم بنائیں۔

فیصل کریم نے کہا کہ ملک کے آئین کونہ ماننے والے کوکوئی رعایت نہیں، پی ٹی آئی نے شہدا کیلئےاسمبلی میں بات تک نہیں کی، فوج اورپولیس کے جوان ہمارے ہیروہیں، صوبے کی پولیس کی تنخوائیں کم ہیں اوراسلحہ بھی وہ نہیں جوہونا چاہیے۔

گورنرکے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنی عزت توکروالیں پھرمیری ہتک عزت کرنا، جس دن وزیراعلیٰ بولا اس کوجواب دوں گا، وزیراعلیٰ آؤ مل کرصوبے کیلئے کچھ کریں، صوبے میں گندم اسمگلنگ کا بڑااسکینڈل آیا، وزیراعلیٰ وزیراعظم اجلاس میں اچھا بچہ بنا رہتا ہے۔

Advertisement

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایچ اے سے ایبٹ آباد انٹرچینج، سڑکوں کےحوالے سے بات کروں گا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مانسہرہ کا دوررہ بھی کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپورامن کے لیے اسمبلی اجلاس بلائیں، وزیراعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جب چاہوں آن آف کرسکتا ہوں، میرے خلاف جو زبان استعمال کرے گا اسے اسی زبان میں جواب ملے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال انتہاٸی خراب ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورخودبھتہ دیتا ہے،
بھڑکیں مارنے سے کوئی بڑا نہیں ہوتا، فضل الرحمان کو آج بھی پی ٹی آئی والے استعمال کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

گورنرکے پی نے کہا کہ اگریہ لوگ مخلص ہیں تومولانافضل الرحمان کوان کی سیٹ واپس کردیں، وزیراعلیٰ میرے علاقے سے ہے اسے اچھی طرح سے جانتا ہوں، مولانا کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں نے حاضریاں لگائیں، پی ٹی آئی والےوزیراعلیٰ سے فضل الرحمان کےحق میں بیان دلوائیں، وزیراعلیٰ عوام کے سامنے کچھ جبکہ اندرکچھ اوربولتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version