پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو 2023 کا انعقاد

پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو 2023 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سالانہ سیفٹی ریویو میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
سیفٹی ریویو کا مقصد سیفٹی اسٹینڈرڈز پر گزشتہ برس کے اقدامات کو جانچنا ہے، سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے والی یونٹس کو سیفٹی ٹرافیز اور اسناد سے نوازا گیا۔
جبکہ اسٹینڈرڈز پرپورا اترنے والی کمانڈز، افراد کو بھی ٹرافیز اور اسناد سے نوازا گیا۔
سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سالانہ سیفٹی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا
فیلڈ کمانڈز کے پینلز نے حفاظتی پہلوؤں اور موجودہ رجحانات پر مقالہ جات پیش کیے
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ کا ہر فرد سیفٹی کے نظام کو تقویت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ خطے کے سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News