Advertisement

لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد شدید زخمی

راولپنڈی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے علاقے علم دین چوک پر پیش آیا، دھماکے سے دکان کے اندر اور باہر موجود 13 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا، حکام نے بتایا سلنڈر دھماکے میں زخمی افراد میں راہگیر بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version