Advertisement

ہمارا پیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس عامر فاروق

ہمارا پیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

اسلام آباد بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےتحت کیس کی تمام تفصیلات آن لائن ہیں، نوجوان وکلا کے لیے ٹریننگ پروگرام احسن اقدام ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اوربارکا تعاون ضروری ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، تمام ممبرزسے درخواست ہے خودکوٹیکنالوجی سے منسلک کریں، ہمیں بھی جدید دورکی چیزوں سے خود کوہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ریسرچ کے طریقہ کارتبدیل ہوگئے ہیں، اب نوٹسزای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، نوٹسزکی تعمیل کے لیے رائیڈرجاتاتھا، اب ای نوٹسزبھیجے جاتے ہیں، عام آدمی پہلے نوٹس، سمن لیےعدالتوں میں پتہ کرنے آتا تھا۔

Advertisement

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ دیگرپیشوں کی طرح ہماراپیشہ بھی بدل رہا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کازمانہ ہے، مسائل ختم نہیں ہوئے، یہ رہیں گے، ہم نےآٹومیشن کی طرف قدم بڑھایا، عدلیہ اوروکلا کے لیے سہولیات فراہم کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version