ڈاکٹر نے کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں، جو بائیڈن

ڈاکٹر نے کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں، جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ا گر ڈاکٹر نے کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں۔
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چاہتا تھا عبوری امیدوار بنوں اور پھر عہدہ کسی اور کے سپرد کردوں۔
جو بائیڈن نے کہا تصور نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور ان کے امیر دوست صدارتی انتخاب خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔وہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News