کوہلو، 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن کی بحالی میں تاخیر

وفاقی حکومت کا بجلی کے استعمال میں اضافے کیلئے ونٹر پیکج لانے کا منصوبہ
کوہلو کے علاقے رکنی سے گزرنے والی 132 کے دی کی مین ٹرانسمیشن لائن تیسرے روز بھی حال نہ ہو سکی۔
دو روز قبل دوپہر کے وقت تیز ہواؤں کے باعث رکنی کے قریب 132 کے دی کا ٹاور گر گیا تھا، جس کے باعث کوہلو اور بارکھان کے اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
کیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ کیسکو کی ٹیم مرمتی کام میں مصروف ہے، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹاور کا کام سارا دن جاری رہا تاہم کام مکمل نہ ہو سکا اس لیے آج متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی نا ممکن ہے۔
کیسکو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹاور کی مرمت کا کام کل صبح 6 بجے ایف سی اور لیویز کی سیکیورٹی میں دوبارہ شروع کیا جائے گا اور کل شام تک بجلی کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News