Advertisement

پاکستان آئندہ 3 برس کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالے گا

اقتصادی تعاون تنظیم

پاکستان آئندہ 3 برس کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالے گا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ 3 برس کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اقتصادی تعاون تنظیم کے نیے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔  وہ دو ہفتے کے بعد ای سی او سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کےاسد مجید خان گذشتہ 32 برس سے زائد عرصہ میں پاکستان سے ای سی او کے تیسرے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد مجید خان اگست میں تاجکستان سے تعلق رکھنے والے ای سی او کے موجودہ سیکرٹری جنرل خسرو نوریزی کی جگہ لیں گے، اسد مجید خان امریکہ میں پاکستانی سفیراورسیکرٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسد مجید خان سابق پی ٹی آئی دور حکومت کے دوران متنازعہ سائفر تنازعہ کے وقت امریکہ میں پاکستانی سفیر تھے، اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بھی کل بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

Advertisement

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان سے تعلق رکھنے والے ای سی او سیکریٹری جنرل خسرو نوزیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دورے میں ای سی او کے آئندہ ماہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے پاکستان منتقلی پر بھی بات چیت ہو گی۔

سفارتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دورے میں ای سی او سیکرٹری جنرل کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version