Advertisement

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

نور ولی محسود

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال  لیک کا فورنزک کروانے کے بعد نور ولی کے خلاف  سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

19 جولائی کو خارجی نور ولی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ  خوارجی احمد حسین عرف غٹ حاجی کو اسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے۔

کال میں پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی واضح ہدایات  بھی سنی جا سکتی ہیں۔

میڈیا پر خبر کے بعد   شدید عوامی رد عمل  آنے پر  خوارجی ٹولے  نے خفیہ کال کو اے آئی جنریٹیڈ قرار دے کر راہ فرار کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فورنزک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ اِس اہم کال کی فورنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف  کری شموزئی ڈیرہ اسماعیل خان  کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں   15،16 جولائی کو معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کرنے پر ان خارجیوں کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت  قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Advertisement

خارجی ٹولے اور نور ولی کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر افغان انٹیرم گورنمنٹ سے شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔

اِن خوارجی دہشت گردوں کو ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے پر  افغانستان سے اِن خوارجیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور انٹیرم افغان حکومت خوارجی ٹولے کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے  اکھاڑنے کے لئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Next Article
Exit mobile version