Advertisement

کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس یو، ٹریننگ، انوسٹیگیشنز سمیت آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی کے چیئرمین میجرمنیر احمد، محکمہ داخلہ سندھ کے نمائندے اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ایس ایس یو نے سندھ پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیز(ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2000 اور نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی موجودہ تعداد اور صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین اپسا میجر منیر احمد نے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور پولیس کے ساتھ مل کر نجی گارڈزکی ٹریننگ کے خواہ ہیں۔ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو قانون کے تحت ریگولیٹ ہونا چاہیے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایس ایس یو کو ہدایت کی کہ ایس ایس پی (ایس ایس یو) کو سیکیورٹی کمپنی سے متعلق موجودہ قوانین پرعمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں اے آئی جی لیگل اور پرنسپل سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کمیٹی سیکیورٹی کمپنیوں سے متعلق موجودہ قوانین، ایس اوپیز، آرڈیننس پر تحقیقات کرکے جامع تجاویز پیش کرے گی۔

غلام نبی میمن کہتے ہیں کہ نجی سیکیورٹی گارڈز کی تربیت اور معیار کو بہتربنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ اسکول کی ضرورت ہے۔ عالمی معیاراوردنیا کی بیسٹ پریکٹیسز کے مطابق نجی سیکیورٹی گارڈز ٹریننگ اسکول قائم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ایس ایس یو ٹریننگ، پرنسپل رزاق آباد پولیس ٹریننگ کالج، اور ایس پی انیل حیدر پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نجی سیکیورٹی گارڈز ٹریننگ اسکول قائم کرنے سے متعلق اپنی جامع سفارشات ترتیب دے گی۔ کمیٹی کالج کے لیے زمین کے تعین سے لے کر تربیتی نصاب اور دیگر سہولیات پر بھی تجاویز دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version