Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’’مشترکہ بحری تحفظ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے سمندر میں قانون کے نفاذ کے لیے بحری افوج کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ نیول چیف کا حالیہ دورہ رومانیہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص بحری تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version