اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو ووٹ پڑنا حقیقت ہے، اسی طرح قومی اسمبلی کو غیر آئینی طور پر توڑنا بھی حقیقت ہے۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ اب عدلیہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ مقبولیت والے لیڈر کو کیا آئین توڑنے کی اجازت ہونی چاہیے؟، دیکھنا یہ ہےکہ مقبولیت والا ریاست پر حملے آئین شکنی، جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کا لائسنس رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دوسروں کے مینڈیٹ کی تضحیک کرکے برسر اقتدار آنے والے بانی کا واویلا غیر اخلاقی ہے جب کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ پنچایتی، اخلاقی اور سیاسی طور پر درست مگر آئینی و قانونی طور پر ہمیشہ متنازعہ رہے گا۔
اختر اقبال ڈار کہتے ہیں کہ فرمانِ قائداعظم اچھی چیز عین اسلام ہے اور اسلام عین انصاف ہے، اب عدلیہ کو طے کرنا ہے کہ کیا ایک مقبول ترین شخص کو آئین و قانون کا قتل معاف ہے کہ وہ بھی کٹہرے میں آئے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 اور توشہ خانہ میں مطلوب سب کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News