Advertisement

خوفناک سمندری طوفان بیرل سے ٹیکساس میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم

ٹیکساس

خوفناک سمندری طوفان بیرل سے ٹیکساس میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم

امریکی ریاست ٹیکساس میں  خوفناک سمندری طوفان بیرل  کے باعث لاکھوں لوگ بجلی  سے محروم ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ٹیکساس کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے خوفناک سمندری طوفان بیرل کے باعث ہیوسٹن میں 4 افراد  ہلاک  اور کئی زخمی ہوگئے۔

ایک شخص تیز ہواؤں کے باعث گرنے والے درخت کی زد میں آکر ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شخص گھر پر گرنے والے درخت سے زمین بوس ہونے والی چھت کے ملبے کے تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

گزشتہ 12 گھنٹے سے ہیوسٹن اور اس کے اطراف کے شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر  کی سڑکیں اور نشینی علاقے زیر آب آگئے ہیں  اور متعدد علاقے ندی اور تالاب کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

Advertisement

شہر کے مختلف علاقوں میں 27 لاکھ  سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں اور ہزاروں افراد نے شیلٹر ہومز اور ہوٹلوں میں پناہ لے لی ہے۔

شہر بھر میں مختلف مقامات پر درخت گرے پڑے ہیں اور سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔خوفناک موسم کی وجہ سے 6 سو  سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شہری حکام نے امدادی آپریشن شروع کردیا ہے اور ٹریفک کے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہراؤں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ شہر میں کاروبار زندگی بند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version