Advertisement

چین، پتلون کی جیب میں 100 زندہ سانپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

چین کی کسٹم اتھارٹی نے ایک شخص کی پتلون سے 100 زندہ سانپ برآمد کر لیے جو وہ شینزن اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

چین کی کسٹم اتھارٹی کے مطابق ایک شخص 100 سے زائد زندہ سانپوں کو اپنی پتلون میں ڈال کر مین لینڈ چین اسمگل کرنے کی کوشش کرتا ہوا پکڑا گیا ہے۔

چائنا کسٹمز نے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم مسافر کو کسٹم حکام نے اس وقت روکا جب وہ نیم خود مختار ہانگ کانگ سے نکل کر سرحدی شہر شینزین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معائنے کے بعد کسٹم حکام کو پتہ چلا کہ مسافر نے جو پتلون پہنرکھی تھی اس کی جیبیں چھ کینوس ڈرائنگ بیگز سے بھری ہوئی تھیں اور ٹیپ سے بند تھیں۔

ایک بار کھولنے کے بعد، ہر بیگ میں ہر قسم کی شکل، سائز اور رنگوں میں زندہ سانپ پائے گئے۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے 104 رینگنے والے جانوروں کو قبضے میں لے لیا جن میں دودھ دینے والے سانپ اور مکئی کے سانپ بھی شامل ہیں۔

چین دنیا میں جانوروں کی اسمگلنگ کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے لیکن حکام نے حالیہ برسوں میں غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ملک کے بائیو سیکورٹی اور بیماریوں پر قابو پانے کے قوانین لوگوں کو اجازت کے بغیر غیر مقامی انواع لانے سے منع کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version