Advertisement

کراچی میں گذشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی میں گذشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی میں گذشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں گذشتہ رات 30 سالوں میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 30 سالوں میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ آج رات کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ جولائی 2021 اور جولائی 2022 میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے پر آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے تاہم شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

آج ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شہر میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version