Advertisement

آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم

آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم

آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے۔ پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سول ملٹری بیوروکریسی، ججز ریٹائرڈ ہوکر کنٹریکٹ پر اعلیٰ عہدے لے لیتے ہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی یا باہر چلی جاتی ہے۔ ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، عوام نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سوچے لوگ کیوں باتیں کرتے ہیں؟، جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version