Advertisement

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید

اسماعیل ہنیہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس اور ایرانی پاسداران انقلاب نے اسماعیل ہنیہ کے تہران میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت  کے لیے تہران گئے تھے۔

حماس کے سربراہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکرشہید کیا گیا۔

Advertisement

حماس کی جانب سے تصدیقی اعلان میں کہا گیا کہ حماس فلسطینی عوام اور عرب قوم کے لیے دکھ کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نئے ایرانی صدر کی تقریب میں شرکت کے بعد تہران میں  اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور نتائج کا اعلان جلد  کیا جائے گا۔

فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسماعیل ہنیہ اور حماس کے دیگر رہنماؤں کو قتل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور4 پوتے  بھی شہید ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version