Advertisement

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی کا طلبہ کی آسانی کے لیے بڑا اقدام

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی کا طلبہ کی آسانی کے لیے بڑا اقدام

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی کا طلبہ کی آسانی کے لیے بڑا اقدام

کراچی: اعلیٰ ثانوی بورڈ نے نظام کو جدید تقاضوں سے استوار کرکے انٹربورڈ آفس میں سہولت مرکز قائم کردیا۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں سہولت مرکز کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کیا جب کہ اس اقدام سے مختلف فارم یا کاغذات سے طلبہ کو نجات مل گئی ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ سید ذوالفقار علی شاہ کہتے ہیں کہ امیدوار اب صرف ایک فارم پُر کریں گے اور تمام مطلوبہ دستاویزات حاصل کرسکیں گے، کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کو مکمل پیپر لیس کرنے کے لئے بورڈ آفس میں فیسلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ نے کہا کہ انٹربورڈ آفس میں لمبی لائنوں سے طلبہ کی جان چھوٹ گئی ہے جب کہ صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی ہدایت پر نقل کی روک تھام کے لئے کوسچن آئٹم ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ نئے سیشن کے آغاز سے اساتذہ اور طلبہ کو ای مارکنگ اور او ایم آر کے حوالے سے پریکٹس کروائیں گے، اگلے سالانہ امتحان میں ہم ای مارکنگ اور او ایم آر کو عمل درآمد کرا سکیں گے۔

Advertisement

چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا تھا کہ کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے رواں سال کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج کے لئے چھ اسسمنٹ سینٹرز قائم ہیں۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال 2024 کے انٹربورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان اگست کا مہینہ گزرنے سے قبل ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version