جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی جھڑپ، تین سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں تین سپاہی شہید ہو گئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللہ سپاہی محمد سفیان اور این سی بی زین علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ شہید سپاہی اسد اللہ کا تعلق مٹیاری سے تھا، 28 سالہ شہید سپاہی محمد سفیان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، جبکہ 24 سالہ این سی بی زین علی کا تعلق بہاول نگر سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

