بزنس کمیونٹی کی وزیر اعظم سے کے پی ٹی میں ملاقات

کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران شہر قائد کی بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم سے کے پی ٹی میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق بزنس کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں برآمد کنندہ شعبے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں برآمد کنندہ شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی
وزیر اعظم سے ملاقات میں بزنش کمیونٹی کے وفد کی صدرارت ایف پی سی سی آئی نے کی۔
بزنس کمیونٹی کی صدارت ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کی۔
بزنس کمیونٹی کے وفد نے وزیر اعظم کو پورٹ پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا اور شیپنگ لائنز کی زیادتیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم کو پورٹ کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے بارے میں کہا گیا، وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو پورٹ پر پیش آنے والے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے پورٹ پر کلیرنس میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا، کلیرنس جلدی کرنے کے لیے وزیر اعظم نے اسکینرز فوری لگانے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اگر بجلی سستی کرینگے تو ایکسپورٹ کو 6 ارب ڈالر تک بڑھایں گے، ایکسپورٹ بڑھیں گی تو بیرونی قرض کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وزیراعظم کو ایکسپورٹرز پر فکسڈ ٹیکس ختم کرنے پر تحفظات سے آگاہ کیا اور ایکسپورٹرز پر مقامی ٹیکس لگانے پر بھی تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اگلے ہفتے ایف پی سی سی آئی سے پورٹ پر بہتری کے لیے تجاویز مانگ لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News