Advertisement

موڈیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری

موڈیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری

موڈیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کے لئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی جب کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا، ان میں دیگر دوطرفہ ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ ​​کا حصول شامل ہے۔

موڈیز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہیں جب کہ مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 ڈالر ہیں، مالی سال 2026-27 کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالر کی مالی ضروریات درپیش ہیں جب کہ پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے اور بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے تین سے پانچ سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی جب کہ کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version