Advertisement

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی

پاکستان شاہینز

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کوپہلے  چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈارون کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے 428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن  مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مہران ممتاز نے 84 رنز کے عوض 4 اور شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کے لیے 50 اور دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش اے کے امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے۔ پرویز حسین نے57 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

Advertisement

پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز 467 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس میں محمد ہریرہ 218 اور کامران غلام 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسری اننگز 226 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی جس میں عمیر بن یوسف 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مبصر خان نے 95  رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعے سے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version