دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدرنے دلائل دیے کہ اتنے بڑے کیس میں کیا کوئی میڈیکل ایکسپرٹ بلایا گیا؟ کہتے ہیں میرے تعلقات خراب ہوئے مگر ٹائم لائن نہیں بتایا۔
بیرسٹرسلمان صفدرنے کہا کہ پورے کا پورا کیس طلاق اور نکاح نامے پر کھڑا ہے، طلاق نامہ کی فوٹو کاپی پر سزا ہوتی ہے کیا؟ طلاق نامہ کے اوپر دن اور مہینے پر ٹمپرنگ ہوئی ہے۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ اس کیس میں کوئی ججمنٹ دینا چاہتے تودے دیں تاکہ پڑھ لوں۔
بیرسٹرسلمان صفدرنے مختلف عدالتی فیصلےعدالت کو فراہم کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ میں کل ایک گھنٹے میں خاص حصے پردلائل دے دوں گا۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News