جذباتی فیصلوں سے ڈالرز میں جرمانے لگتے ہیں، رضا ہارون

بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر وار کرنے سے سیاسی فضا نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے اور قیمتوں پر نظر ثانی کر کے مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔
رضا ہاروں کے مطابق کوئی بھی حکومت معاملات کو نہ سلجھا کر رسک نہیں لے گی، کیونکہ جذباتی فیصلوں سے ڈالرزمیں جرمانے لگتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی رضا ہارون نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبوں کا مل بیٹھ کر حل نکالیں۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئی پی پیز کو لیکر آئی، حکومت میں شامل جماعتیں تباہی کی ذمہ دار ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا کر آئی پی پیز کی تحقیقات کرائی جائیں۔
پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات ذاتی اور سیاسی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرے، سنجیدہ نوعیت کے مذاکرات سے عوام کو ریلیف ملنا چاہئے۔
قیصر شریف نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں، حکومتی کمیٹی نے کہا تھا کہ متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد آگاہ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت نے مشاورت سے متعلق آگاہ نہیں کیا، حکومتی کمیٹی کی باڈی لینگویج اچھی تھی، مذاکرات کا ماحول اچھا تھا۔
جماعت اسلامی کے رہنما قصر شریف نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے عوام کو ریلیف دینے کا روڈ میپ بنایا ہوا ہے، حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

