Advertisement

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پھرتیاں یا بد انتظامی

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پھرتیاں یا بد انتظامی

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پھرتیاں یا بد انتظامی

ڈی پی آئی کالجز کے سزا یافتہ سپریٹنڈنٹ منصور صادق کا تبادلہ واپس کرکے دونوں پہلے والے آرڈرز منسوخ کردیے گئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بد انتظامی اور بدحواسیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جب کہ سپریٹنڈنٹ منصور صادق کو واپس ڈی پی آئی کے دفتر میں ٹرانسفر کر دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایچ ای ڈی کے علم میں ہونے کے باوجود نہ صرف ان کی واپسی کے آرڈر منسوخ کر دیے گئے بلکہ 2022 میں ان کو گورنمنٹ شالیمار کالج میں ٹرانسفر کیے جانے کے احکامات بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈی پی آئی کالجز نے جب مذکورہ سپریٹنڈنٹ کی فائل منگوائی تو معلوم ہوا کہ ان کی سزا سے متعلق دستاویزات غائب کردی گئی ہیں۔

Advertisement

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید انصر اظہر  نے اب تک جاری ہونے والے تمام خطوط کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ تاحال کسی چٹھی کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ڈی پی آئی کالجز دفتر کے سپریٹنڈنٹ منصور صادق کے خلاف سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ ہما نذر نے ہراسمنٹ کی درخواست دی تھی جو بعد میں سچ ثابت ہونے پر منصور صادق کو سزا سنا دی گئی تھی۔

سزا میں پانچ سال کی انکریمنٹ نہ دیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

 گورنر پنجاب کو منصور صادق کی جانب سے اپیل کی گئی لیکن اسے مسترد کرتے ہوئے سزا بحال رکھی گئی۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 15 دسمبر 2022 کو منصور صادق کا تبادلہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کیا گیا جو کہ سیٹ خالی نہ ہونے کی وجہ سے جوائن نہیں کرسکے۔

بعد ازاں 19 دسمبر 2022 کو انہی کے احکامات کا متبادل جاری کیا گیا جس کے مطابق موصوف نے گورنمنٹ کالج شالیمار لاہور میں جوائن کیا اور جون 2024 تک وہاں سے تنخواہ لیتے رہے۔

Advertisement

پھر اچانک ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی کالجز سخاوت ڈوگر کی جانب سے خط تحریر کیا گیا جس پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے منصور صادق کو دوبارہ ڈی پی کالجز کے دفتر میں تبادلے کے احکامات جاری کیے۔

بول نیوز کی جانب سے ہائر ایجویشن ڈیپارٹمنٹ کو نشاندہی کروانے کے بعد اگلے ہی روز 28 دسمبر 2022 کو نہ صرف جاری احکامات واپس لے گئے بلکہ 19 دسمبر 2022 کو جاری ہونے والے احکامات بھی واپس لے کر منسوخ کر دیے گئے۔

گورنمنٹ کالج شالیمار کے پرنسپل اور اکاؤنٹنٹ نے منصور صادق کو جو تنخواہیں جاری کی ہیں ان کا جواب کون دے گا اور جو پانچ سال کی انکریمنٹ اسٹاپ کیے گئے ہیں ان کی ریکوری کا کیا ہوگا۔

ڈائریکٹر ایڈمن سخاوت ڈوگر نے ڈی پی آئی کو بائی پاس کرکے ایچ ای ڈی خط لکھا ہے، بول نیوز فالو اپ اسٹوری میں تمام حقائق سامنے رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Next Article
Exit mobile version