Advertisement

روس، کریمیا میں گیس پائپ میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

روس کے علاقے کریمیا میں گیس پائپ میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو قریبی جنگل تک پھیل گئی ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو سے ملحقہ کرائمیا کے گاؤں وینوگراڈنوئے کے قریب گیس پائپ لائن کے حادثے کے بعد آگ لگ گئی جو قریبی جنگل میں پھیل گئی ہے۔

روس کی ہنگامی وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ  اور ریزورٹ قصبے الوشتا اور ایک درجن سے زائد بستیوں میں گیس کاٹ دی گئی، آبادی والے علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جزیرہ نما کریمیا کے روسی حکام نے ہفتے کی رات ٹیلی گرام پر اطلاع دی کہ تقریبا 30 ہزار آبادی والے شہر الوشتا اور قریبی 14 بستیوں کو گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔

کریمیا کی روسی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ پائپوں میں موجود گیس مکمل طور پر جل جانے کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

Advertisement

روسی ایجنسیوں نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے تقریبا 1500 مربع میٹر (16000 مربع فٹ) کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آگ کس حادثےکی وجہ سے لگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version