ٹھاروشاہ میں افسوسناک واقعہ، سنگدل باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کر دیا

ٹھارو شاہ میں ایک سنگدل باپ نے دور جاہلیت کی پیروی کرتے ہوئے اپنی 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کر دیا۔
پولیس نے بچی کو زندہ دفن کرنے والے سنگدل باپ طیب راجپر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم طیب راجپر نے بتایا کہ علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث بچی کو بوری میں بند کر کے دفن کیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے بچی کو پڑوسیوں کوگود دے دی تھی مگر انہوں نے واپس کر دی تھی۔
ملزم پولیس کے سامنے التجائیں کرتا رہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے مجھے معاف کر دو۔
ایس ایچ او ٹھارو شاہ ابراہیم سومرو کے مطابق پولیس نے ملزم سے قبر کی نشاندہی کروا لی ہے اور ملزم طیب راجپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ابراہیم سومرو کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

