Advertisement

کراچی میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کی تعداد 49 ہوگئی

کراچی میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کی تعداد 49 ہوگئی

کراچی میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کی تعداد 49 ہوگئی

کراچی: شہر قائد میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

جون کے مہینے میں کراچی میں 3 ہزار 338 شہری ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے جب کہ جون کے مہینے میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 45 شہری جاں بحق ہوئے۔

جون کے ماہ میں نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ایک ہزار 111 ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہوئے، جناح اسپتال میں 217 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ سول اسپتال میں 475 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 18 اموات رپورٹ ہوئیں۔

جون کے ماہ میں عباسی شہید اسپتال میں 755 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 19 اموات رپورٹ کی گئیں، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 91 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

علاوہ ازیں جون کے ماہ میں لیاری جنرل اسپتال میں 39، سروسز اسپتال میں 27، کورنگی 5 سرکاری اسپتال میں 41، سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال میں 52، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں 93 ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

یکم جولائی کو عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں، گزشتہ ماہ سے تاحال ہیٹ اسٹروک کے باعث سول اسپتال میں 18، عباسی شہید اسپتال میں 23، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 3 جب کہ جناح اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version