Advertisement

مالی سال 24-2023 کے دوران سی ڈی اے کا ریکارڈ 52 ارب روپے ریونیو

مالی سال 24-2023 کے دوران سی ڈی اے نے 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا ہے۔

ریکارڈ 52 ارب روپے کے ریونیو پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ریونیو جنریشن کے حصول کے لیے منفرد اقدامات کیے گئے تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ مئی اور جون میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کیے، جبکہ مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔

چیئرمین محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ مالی سال 24-2023 کیلئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب رکھا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو مستحکم بنانے کیلئے ریونیو کے متبادل ذرائع پر کام ہو رہا ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو ریکارڈ ریونیو کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر شاباش دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ میں کام کر کے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا، رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version